اہم خبریں

فرقہ واریت پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )فرقہ واریت پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب ۔ کہا کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے کرم میں زمینی تنازع کا مسئلہ نہیں۔ فرقہ واریت ایک اہم مسئلہ ہے۔ بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔

ہم اب ٹھوس اقدامات کی طرف جا چکے ہیں۔ بارڈر صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ ہم بارڈر پر 2 ارب روپے سے کیمرے لگا رہے ہیں۔ ہم نے بارڈرز پر کام شروع کر دیا ہے۔ مطلوب دہشتگردوں کی ہیڈ منی بھی ہم نے رکھ دی ہے۔ انسانی جان اور امن سے بڑی کوئی چیز نہیں۔ کچھ لوگ اس ناسور کا حصہ بنے ہوئے ہیں ان کو جڑ سے اکھاڑنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :جارح مزاج اوپنر فخر زمان پہلے ہی اوور میں زخمی ، پویلین لوٹ گئے

متعلقہ خبریں