اہم خبریں

بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل،کراچی میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

کراچی(اے بی این نیوز)بلوچستان کے راستے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا۔ مغربی سسٹم کے ملک کے بالائی حصوں کی جانب منتقلی کے سبب جمعے کو کراچی میں مطلع ابرآلود ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں آج تیز دھوپ اور جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹری گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب، مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

متعلقہ خبریں