اسلام آباد(اے بی این نیوز)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منت سماجت کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا۔
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔
پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں