اہم خبریں

کوئٹہ میں پہلی بار باران رحمت، پہاڑوں نے سفید چادر اڑھ لی، سردی دوبارہ لوٹ آئی

کوئٹہ(اے بی این نیوز)کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ، باران رحمت نے علاقے میں خشک سالی ختم کردی . زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے

، برفباری کے باعث وادی زیارت نے سفید چادر اوڑھ لی۔زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر بھی برفباری جاری ہے، برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔کوئٹہ اور گردونواح میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں