لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب کے اہم شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔اس سے قبل لاہور ، کراچی ، راولپنڈی ، جہلم ، گجرات سمیت مختلف شہروں مٰیں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے متعدد گروہ بے نقاب کردیئے تھے . فوڈ اتھارٹی حکام نے مردہ جانوروں کا 445 کلو گوشت تلف کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈسیفٹی ٹیموں نے 298 روڈ پر سپلائر گاڑی کی چیکنگ کی، اس موقع پر ویٹرنری اسپیشلسٹ نے تفصیلی معائنے کے بعد گوشت کو مضر قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356 کلو گوشت اور رکشہ برآمدکیا گیا ہے، ملزمان مردار جانوروں کا گوشت ہوٹلوں، دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔
کراچی ، صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان