نیویارک (نیوزڈیسک) نہ خداہی ملا نہ وصال صنم ۔۔ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے ، امریکی فوجیوں کیساتھ تعاون کرنیوالے لاکھوں افغان شہری مختلف ممالک میں پھنس گئے ، ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امریکہ میں آباد کاری سے انکار کردیا۔ٹرمپ انتظامیہ کا امریکہ میں افغان پناہ گزینوں کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان جنگ میں امریکی فوجیوں کی مدد کرنے والے 2 لاکھ افغان شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ ، 50 ہزار افغان باشندے 90 سے زائد مختلف ممالک میںمحصور ہیں ۔جبکہ امریکہ میں موجود 40 ہزار افغان شہریوں کی ملک بدری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بلوچستان:مسلح دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق