راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ الحمدللہ پچھلے دو سالوں میں 8 انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کا انعقاد بہترین اور پر امن ماحول میں ہوا بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی کے انتظامات دئے گئے ہیں
چیمپیئن ٹرافی میچز اور کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع ہونے والی ہے۔ سیکیوریٹی کے لئے 5 سے ہزار زائد پولیس تعینات ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ پاک فوج کے دستے رینجرز دیگر سیکورٹی ایجنسیز الرٹ ہیں ۔
تمام سیکیوریٹی اداروں کا مکمل تعاون اور معاونت حاصل ہے۔ ہم سب ملکر اس بین الاقوامی ایونٹ کا انشاء اللہ کامیاب کرینگے۔ فیملیز سمیت دیگر کرکٹ شائقین کو مکمل امن خوشگوار ماحول دینے جا رہے ہیں ۔
خوبصورت فرنیشڈ کرکٹ اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی دلکش ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ،سی ایس ایس 2024امتحانات سے روکنے کی درخواستیں مسترد