اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی۔ جاری ایڈوائزری کے مطابق
ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی، Gemini، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی ایکسٹینشنز شامل۔
وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر اور دیگر ایکسٹینشنز شامل۔ بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز خطرے کی زد میں ہیں۔ صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں۔
صارفین ایکسٹینشنز انسٹال کرنے سے پہلے ان کے اختیارات اور ریٹنگز کا بغور جائزہ لیں۔ صارفین متاثر ایکسٹینشنز استعمال کرنے سے گریز کریں اور معروف متبادل تلاش کریں۔ صارفین سیکورٹی خظرات کو کم کرنے کیلئے ایکسٹینشنز کی اجازتوں کو محدود کریں۔
صارفین ایکسٹینشنز کی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر ضروری ایکسٹینشنز ہٹادیں۔ صارفین مستند اور لائسنس یافتہ انٹی وائرس انسٹال کریں۔ این ٹی آئی ایس بی کا صارفین کو مفت ایکسٹینشنز انسٹال کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل سےخط پر خط آرہے ہیں منتیں ہورہی ہیں اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،مریم نواز