اہم خبریں

اسلام آباد ، رجب طیب اردگان ایف 8 انٹرچینج فعال، منصوبہ84 دنوں میں مکمل کیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظمنے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ بہترین دوست اور برادر ممالک ہیں،
رجب طیب ایردوان انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جڑواں شہروں کے عوام کے لیے بڑی سہولت ہو گی۔ 84 دن میں مکمل ہونے والا منصوبہ، مجوزہ لاگت سے بھی کم اخراجات میں تیار۔

جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ مکمل، اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور حکام کو مبارکباد دی۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی فوری تکمیل اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ضروری قرار دیا۔

فلائی اوور، یوٹرن، انڈر پاس اور نئی سڑکیں – منصوبے سے روزانہ 70 ہزار گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ فلیش فلیڈنگ سے بچاؤ کے لیے 2 کلومیٹر طویل نکاسی آب کے نالے بھی تعمیر۔ وزیر آعظم نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو اس افتتاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھجوائیں گے۔

اسلام آباد میں رجب طیب اردگان ایف 8 انٹر چینج کو فعال کر دیا گیا ہے، یہ منصوبہ 3 مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کو فعال کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک سفیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کی ٹریفک کو بے پناہ سہولت فراہم کرے گا۔ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے، اور ان کی پوری ٹیم کو منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

84 دنوں میں مکمل ہونے والا یہ جدید منصوبہ ٹریفک کی روانی، سفر میں آسانی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔”آپ نے یہ منصوبہ 84 دنوں میں مکمل کر لیا ہے۔ اس فلائی اوور سے ٹریفک کو بہت فائدہ ہو گا۔ میں نے وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ مل بیٹھ کر اسلام آباد کی خوبصورتی پر تبادلہ خیال کریں اور اسے وسعت دینے کے لیے کیا منصوبے ذہن میں ہیں، یہ بہت بڑی خدمت ہو گی۔”

وزیراعظم نے کہا کہ وہ انقرہ میں اس منصوبے کے افتتاح کی تصاویر ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھیجیں گے تاکہ انہیں احساس ہو کہ وہ واقعی پاکستان کے بھائی اور بہترین دوست ہیں۔ یہ منصوبہ مقررہ لاگت سے کم لاگت پر مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کی مختصر مدت میں تکمیل قابل تعریف ہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے مزید کام کریں گے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کے حوالے سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مزید پڑھیں :مصطفٰی قتل کیس میں شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات

متعلقہ خبریں