اہم خبریں

حکومت 5 سال پورے کریگی ، بلاول بھٹو اس ملک کا اگلا وزیراعظم ہے،گورنرپنجاب

گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز    )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کریگی ، بلاول بھٹو اس ملک کا اگلا وزیراعظم ہے۔ بلاول بھٹو شہیدوں کا وارث ہے وزیراعظم بنے گا،
سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان جملوں کے تبادلے جمہوریت کا حسن ہے۔ ہلکی پھلکی موسیقی چلنی چاہئے پھر ہی رونق لگے گی۔ تمام پارٹیوں کو میثاق معیشیت کرنا چاہئے۔ چیمبر آف کا مرس میں صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ خطاب میں کہا کہ
ہر دو چار سال بعد ہمارے ملک پر مشکل وقت آتا جب سیریس ہوتے تو ڈیفالٹ کے حالات اے نکل آتے ہیں۔ ضروری ہے سیاسی طور پر ملک میں استحکام ہو۔ حکومت نے کوشش کی ایک سال میں استحکام آیا بزنس کے لئے ماحول بہتر ہوا ہے۔
انہیں پالیسیوں کا تسلسل ہوگا ڈالز بھی آئینگے ، ایکسپورٹ بڑے گی معیشت ترقی کریگی۔ جہاں آپ کو گورنر آفس کی ضرورت ہوگی میں میرا پورا عملہ تاجروں کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں :نیوزی لینڈ وآسٹریلیا میں باسمتی چاول بطور پاکستانی پروڈکٹ تسلیم ،بھارت کو جھٹکا

متعلقہ خبریں