اہم خبریں

نیوزی لینڈ وآسٹریلیا میں باسمتی چاول بطور پاکستانی پروڈکٹ تسلیم ،بھارت کو جھٹکا

ولنگٹن (اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پروڈکٹ کے طور قبول کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔

بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مؤرخین نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ باسمتی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے اور اسی بنیاد پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمد 4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

چاول کی 27 ارب ڈالرز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان بڑا حصے دار ہے۔ اس سے پہلے بھارت عالمی سطح پر باسمتی چاول کی پیداوار پر اپنی ملکیت قائم کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزمنگل،18فروری 2025 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں