اہم خبریں

بی پی ایل،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی کھلنا ٹائیگرز کو 4 رنز سے شکست

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 27ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔سلہٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں 166 رنز کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 161 رنز بنا سکی۔کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے اینڈی بالبرنی 38 اور شائی ہوپ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کومیلا وکٹورینز کے نسیم شاہ نے دو، مستفیض، تنویر اور مصدق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے۔کومیلا وکٹورینز کے محمد رضوان نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 50 اور جانسن چارلس نے 39 رنز بنائے۔کھلنا ٹائیگرز کے وہاب ریاض اور ناہیدالاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں