اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی،نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارت میں ہنگامہ

کراچی ( اے بی این نیوز)کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں مکمل ہوچکیں، وہیں کرکٹ ایرینا کی عمارت سے بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس بات کی نشاندہی کی نیشنل بینک ایرینا سے بھارتی پرچم غائب ہے جبکہ باقی ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔اس حوالے سے ویڈیو ایک بھارتی صارف کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔چیمپئینز ٹرافی کیلئے کراچی اسٹیڈیم نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے میچز کی میزبانی کرنے والا ہے۔

ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے جھنڈے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ بھارتی جھنڈا کہیں نظر نہیں آیا۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر انہوں نے ایسا کیا کیونکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کرم میں 183 بنکرز مسمار، 129 گاڑیوں کا قافلہ روانگی کیلئے تیار

متعلقہ خبریں