اسلام آباد( اے بی این نیوز)تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ بانی نے اسد قیصر اورعمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی مگر چنگاریاں اب تک نکل رہی ہیں ۔
خط ڈپلومیسی میں مایوسی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔پی ٹی آئی رہنما خط کے معاملے پر صفائیاں دیتے نہیں تھک رہے۔ سلمان اکرم راجا نے بیک ڈور رابطوں کی بھی تردید کردی۔ خط و کتابت اور مذاکرات کے کارتوس نہ چلے تو رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں ںے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئ ۔
اپوزیشن کے ہر اسسٹنٹ کا جواب دینے کیلئے حکومت بھی پیچھے نہیں وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں آرمی چیف کو خط لکھنے کا مقصد فوج کو سیاست میں شامل کرنا ہے ۔ انہیں 2018ء کا چسکا لگا ہوا ہے یہ بیساکھی کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی اگر سنجیدہ ہے تو وزیراعظم کو خط لکھے ۔
مزید پڑھیں: قلات میں لیویز چوکی پرحملہ، ایک اہلکار شہید 2 شدید زخمی