اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 نئے معاہدے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے معاہدوں پر دستخط کئے ۔ تجارتی تعاون میں وسعت۔
دونوں ممالک کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق۔ وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ کا دوسرا گھر ہے۔ صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی تعلقات سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا۔ ترکیہ کے وزیر کی پاکستانی مصنوعات کی ترکیہ میں میڈ ان پاکستان ایکسپو کی تجویز کہا ترکیہ پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔ مسلح افواج کے دستے کی جانب سے طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی مصافحہ۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے تعارف کرایا۔ ترک صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔ پاک فضائیہ کاخصوصی فلائی پاسٹ۔ ایف 16طیاروں کی فارمیشن نے معزز مہمان کوسلامی دی۔ ترک صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے ملاقات۔ مریم نواز نے ترکیہ کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا۔ مریم نواز نے خاتون اول ایمنہ اردوان کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت۔ کہا سُتھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے۔ ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں ایک عزم۔ ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ترتیب دیا گیا
مزید پڑھیں :سولر کی امپورٹ ، رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف،حبیب میٹرو پولیٹن بینک سہولت کار نکلا