اہم خبریں

سولر کی امپورٹ ، رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف،حبیب میٹرو پولیٹن بینک سہولت کار نکلا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )ایف بی آر حکام نے سولر کی امپورٹ میں 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لیا۔80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں۔ 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کیلئے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ کے خلاف ہم نے 13 ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

ایف بی آر کا سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ کمپنی نے مالک نے کاغذات میں خود کو تنخواہ دار ظاہر کیا تھا۔ تنخواہ دار نے 2 ارب 29 کروڑ روپے کی سولر کی امپورٹ کیں۔

اس ڈمی کمپنی نے سولر کی 2 ارب 58 کروڑ سے زائد کی فروخت ظاہر کی۔ کمپنیوں نے سولر امپورٹ کیلئے 117 ارب روپے باہر بھیجے۔ سولر امپورٹ میں 54 ارب روپے کی اوور انوائسنگ پکڑی گئی ہے۔

ذیلی کمیٹی اجلاس میں سولر امپورٹ سکینڈل میں دلچسپ انکشاف ہوا۔ سولر کی امپورٹ میں رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ۔ سکینڈل میں ملوث کمپنی سمارٹ امپیکٹ کی مالیت صرف 2 ہزار روپے نکلی ۔ 2 ہزار مالیت کی کمپنی نے بینک میں ایک ارب 54 کروڑ سے زائد کا کیش ڈیپازٹ کرا دیا۔

کمپنی نے مجموعی طور پر بینک میں 3 ارب 39 کروڑ 31 لاکھ روپے کا ڈیپازٹ کرایا ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ یہ پتا کرائیں کہ سمارٹ امپیکٹ کے ساتھ کس بینک نے کام کیا۔

اس کمپنی کے ساتھ حبیب میٹرو پولیٹن بینک نے کام کیا ہے۔ اگلی میٹنگ میں حبیب میٹرو پولیٹن بینک والوں کو بلائیں گے۔

مزید پڑھیں :طالبان کی وزارت شہری ترقیات کے دفتر پر خود کش حملہ،1جاں بحق،5زخمی

متعلقہ خبریں