کراچی ( نیوز ڈیسک )سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سلسلہ میں کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانیوالے تیسرے میچ میں سلمان علی آغا کو بہترین کھیل پیش کرنے پر پلیئر آٖف دی میچ قرار دیدیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سہ ملکی سیریز کے فیصلہ کن میچ محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے جنوبی افریقا سے یقینی جیت چھین لی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی۔
اس میچ میں سلمان علی آغا نے 134 رنز کی شاندار انگز کھیلی ،انکی اس بہترین کارکردگی پر انہیں پلیئر آٖف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سلمان علی آغا نے کہا کہ خوشی ہے کہ پرفارمنس ٹیم کے کام آئی ، وکٹ بیٹنگ کے لیےسازگار تھی ، کوشش تھی دیر تک کریز پر رہیں، لمبی اینگز کھلیں ، جس پلان کے تحت بیٹنگ کی وہ کامیاب رہا ۔
اس میچ میں کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ انداز سے پاکستان کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کی،کپتان رضوان 128گیندوں پہناقابل شکست 122جبکہ سلمان علی آغا 103گیندوں پہ 134رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 13فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟