لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جہاں درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے اور مؤقف اپنایا کہ ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کے دعوے کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ جج صرف 5 کروڑ روپے تک کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کرسکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکنے کا حکم دے اور اس نوعیت کے کیسز کے لیے مخصوص ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دی جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: رائے ونڈ،مضر صحت کھانا کھانے سے200 باراتیوں کی حالت تشویشناک