اہم خبریں

سہ فریقی سیریز،جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی (اے بی این نیوز)سہ فریقی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بورڈ پر اچھے رنز سجانے کی کوشش کریں گے۔ٹیمبا باووما نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، جنوبی افریقی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گی ہیں، زورزی، کلاسن، بوش اور کیشو مہاراج ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: مودی کو پھر سبکی کا سامنا،فرانسیسی صدر نے سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظرانداز کردیا

متعلقہ خبریں