اہم خبریں

مفتی قوی راکھی ساونت کی فرمائش پر جم پہنچ گئے،ممبر شپ بھی لے لی

ملتان (اے بی این نیوز ) مفتی قوی راکھی ساونت کی فرمائش کے بعد جم پہنچ گئے،مفتی قوی نے جم میں ممبرشپ لے لی۔ ذرائع کے مطابق مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج جم کی ممبرشپ حاصل کی ہے اور کل سے وہ جم ڈریس میں جائیں گے۔

مفتی قوی نے مزید بتایا کہ ان کے ٹرینر نے انہیں آج سے بریانی، بیف اور مٹن کھانے سے منع کر دیا ہے تاکہ وہ صحت مند اور فٹ رہ سکیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت کی طرح سمارٹ بننا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے ’کویتا‘ (شاعری) لکھیے‘۔

راکھی ساونت نے کہا تھا کہ مفتی قوی کا وزن زیادہ ہے اور ان کو جم جانا چاہئے تاکہ وہ فٹ ہوجائے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل مفتی قوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی جس پر اب راکھی نے جواب دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار

متعلقہ خبریں