اہم خبریں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پاکستانی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں

لاہور( نیوز ڈیسک ) ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے،قومی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کل کراچی میں شیڈول ہے جس کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں زخمی ہونیوالے بالر حارث رؤف کی جگہ فاسٹ بالر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے، جبکہ بیٹسمین کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، بابر اعظم ،نائب کپتان سلمان علی آغا ، فخر زمان اور سعود شکیل ،طیب طاہر ، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہونگے، اسکے علاوہ قومی پلیئنگ الیون میں نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہونگے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا،اہم کھلاڑی چیمپینز ٹرافی سے باہر ہوگئے

متعلقہ خبریں