اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری ہوئی۔جبکہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا مات پرہلکی بارش/ بوندا باندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 15، زیریں 01)، کالام ، میر کھانی 12، دروش 07، بالاکوٹ 06، مالم جبہ، پٹن 04، چترال، کاکول 01، پنجاب: مری، منگلا 03، اسلام آباد (ایئرپورٹ) 01،گلگت بلتستان: استور 02، بگروٹ 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ):کالام 05، استور02 اور مالم جبہ 01۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، گوپس منفی 05، پاراچنارمنفی 04، بگروٹ منفی ، 03 مالم جبہ، زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
دریں اثناءسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، جس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس سے بھی اوپر جاسکتا ہے، جس کا تجربہ انسانوں نے کبھی نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: مودی کی بین الاقوامی بے عزتی کے بعد آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے قبل بھارٹی ٹیم کو بھی بڑادھچکا،جانئے کیا