کراچی(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ان سے منسوب غلط خبر دی گئی جس میں کہا گیا پارٹی ڈار صاحب کی پر فارمنس سے مطمئن نہیں۔ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا، میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ ڈار صاحب نے اپنے حساب سے کوشش کی کہ پاکستان کے عوام پر بوجھ نہ پڑے اس وجہ سے انہوں نے دوسرے سورسزسے فارن ایکسچینج سے لانے کی کوشش کی ۔