اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کے 314ارکان پر مشتمل ایوان میں صرف ایک رکن کا تنخواہ نہ لینے کا انکشاف۔ نوازشریف،عمر ایوب سمیت ایوان کے 313ارکان ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی آصفہ بھٹو بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ وصول نہیں کررہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان متحد ہوگئے۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔
پاکستان تحریک انصاف ،سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تحریری مطالبہ کیا۔ پیپلزپارٹی ،ن لیگ ،جے یو آئی ،نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کا اتفاق۔ تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد خٹک دستخط کرنے والوں میں شامل۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر،انور تاج،عبدالطیف ،شاہ احد علی کا نام بھی شامل۔ میاں غوث،فضل محمد،خواجہ شیراز،ریاض فتیانہ بھی کم تنخواہ سے پریشان رہے۔ حاجی امتیاز ،اسامہ میلہ ،شیرافضل مروت نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں :آسمان کانپا نہ زمین پھٹی،31 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، راشد شفیق بیوی سمیت گرفتار