لاہور (اے بی این نیوز ) پنجاب میں 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری۔
بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری۔
فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہکیا گیا۔ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری۔
نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری،30ملین افرادمستفید ہوں گے۔ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹردیئے جائیں گے،منظوری دیدی گئی۔
مزید پڑھیں :ججز کو امپورٹ کرکے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے، پاکستان میں رول آف لا کو ختم کردیا گیا،عمران خان