اہم خبریں

عمران خان کے خطوط ایک نئی طرح کی چارج شیٹ ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

راولپنڈی (اے بی این نیوز   ) عمران خان کے خطوط ایک نئی طرح کی چارج شیٹ ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کہا وہ فوج کے اندر بھی انتشار اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کو رسید بھی نہیں مل رہی۔ جواب بھی نہیں مل رہا۔ بانی پی ٹی آئی ایک دن خط لکھا کریں دوسرے دن خود ہی سوچا کریں کہ اس کا جواب کیا آسکتا ہے۔

جواب بھی لکھ لیا کریں۔ وہ ایک دن نو مئی ۔ پھر چھ نومبر کرتے ہیں ۔ پھر خط لکھتے ہیں۔۔ان حالات میں کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ہم تو عاجز آگئے ہیں یہ کہتے کہتے کہ دروازے کھلے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن سے پی ٹی آئی کے ارکان کا باہر آنا حیرت انگیز بات نہیں ۔ حیرت یہ ہوتی ہے کہ دوسینئر اور محترم جج صاحب نے اس آئینی فورم کا بائیکاٹ اورواک آؤٹ کیا۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہم نے تو مذاکرات ختم ہی نہیں کئے۔ انہوں نے یکطرفہ فیصلہ کیا۔ اسی پارلیمنٹ میں ان کو دوبارہ آنا پڑے گا اور یہ آئیں گے.100 بار احتجاج کریں۔ سارا سال کریں لیکن قانون کی دائرے میں رہ کے کریں۔ ورنہ احتجاج اگر ان کا حق ہے تو قانون نافذ کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔

مزید پڑھیں :ججز کو امپورٹ کرکے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے، پاکستان میں رول آف لا کو ختم کردیا گیا،عمران خان

متعلقہ خبریں