راولپنڈی (اے بی این نیوز ) فیصل چودھری نے کہا ہے ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ۔
عمران خان نے کہا 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے۔
عمران خان نے کہا ججز کو امپورٹ کرکے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے۔ قاضی فائز عیسی نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ فراہم کیا۔ عمران خان نے کہا ججز کی تقرری پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔
پاکستان میں رول آف لا کو ختم کردیا گیا ہے۔ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق درخواست بھی دائر کی ہے۔ عمران خان کو سیل سے عدالت کے علاؤہ کہیں نہیں لے جایا گیا۔
ذوالفقار بھٹو کو 40سال بعدسپریم کورٹ نے ایڈمٹ کیا۔ ہم نے حکومت سے مذاکرات معطل کئے ہیں،اپوزیشن سے رابطہ میں ہیں۔ آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈران سے ملاقات بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کےخط میں سوالات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، اچھی چیز لگی انھوں نے یو ایس بی میں ثبوت دیئے، چیف جسٹس