میرپور (اے بی این نیوز)حکومت آزادکشمیر نے 13 فروری 2025 بروز جمعرات کوغازی کشمیر حضرت پیراں شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر میرپور میں مقامی سطح پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) میرپور نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حضرت پیراں شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حضرت بابا پیر شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس جو کہ دمڑی والی سرکار کے نام سے مشہور ہیں، 12 سے 13 فروری تک کھڑی شریف، میرپور میں ان کے مزار پر مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائےگا۔ تقریب کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
عرس کا آغاز 12 فروری کی شام کو مغرب کی نماز کے بعد مزار شریف کے غسل کے ساتھ تقریب کا روحانی آغاز ہوگا۔ 13 فروری کو دربار کھڑی شریف میں اختتامی دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں حاضرین اجتماعی طور پر امن، اتحاد اور خوشحالی کیلئے دعا کریں گے۔
عرس کے دوران حضرت بابا پیراں شاہ غازی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھڑی شریف کا مزار اہم روحانی مرکز رہا جہاں لوگ صدیوں سے روحانی تسکین حاصل کرتے آئے ہیں۔ حضرت پیراں شاہ غازی کی اسلامی اصولوں اور پرامن زندگی کی تعلیمات نےنسل در نسل لوگوں کو متاثر کیا۔
مقامی انتظامیہ نے ایونٹ مینجمنٹ ٹیم کیساتھ مل کر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے۔ عرس کی مذہبی اور ثقافتی سطح پر اہمیت کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے 13 فروری کو میرپور میں عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تقریب میں شرکت کر سکیں۔
چین میں شادیوں اور بچوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی، کالجز ، یونیورسٹیوں میں بچے پیدا کرنے کی ترغیب کا سلسلہ شروع