اہم خبریں

ایران نے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل تیارکرلیا،ایرانی بحریہ کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لئے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری کاکہنا تھا کہ ایران نےایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کیساتھ تیار کرلیا جس میں ان کی درستگی اور آپریشن بہتر بنانے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔

آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا تنگسیری نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کیخلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

ایڈمرل علی رضا تنگسیری کامزید کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور آئی آر جی سی فورسز ایک ساتھ کھڑی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ہمارے پانیوں پر قبضہ نہ کر سکے گی۔

جدید ایرانی میزائلوں، ڈرونز، بحری جہازوں اور آبدوزوں پر روشنی ڈالتے ہوئے علی رضا نے تنگسیری کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی فوجی پیشرفت جاری ہے جس کیلئے ایران خود کفیل ہے اور مقامی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
لسبیلہ، دو کاروں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

متعلقہ خبریں