اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال آئی ایل ایف کی نہیں وکلا کی تھی،جوڈیشل کمیشن میں انتظامیہ ان لوگوں کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو 21سال کیسے ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اشتہارات کی مد میں قوم کے اربوں روپے ضائع کیے گئے۔ ان لوگوں نے ملک کے تمام اداروں کو تباد ہ کردیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو تقسیم کیا گیا۔ رہنما ن لیگ اختیارولی خان نے کہا کہ قانون سازی کے خلاف ایک مخصوص ایجنڈے کے لوگ احتجاج کررہے ہیں۔
کیا تحریک انصاف کیلئے ملک کی قانون سازی رکھی جائے گی۔ وکلا کے نمائندہ تنظیموں نے احتجاج کو مسترد کیا۔ یہ تماشہ چلتا رہے گا یہ لوگ ملک میں استحکام آنے نہیں دیں گے۔ انسان کے بنائے ہوئے قوانین میں گنجائش ضرورہوتی ہے۔
ہمارا طریقہ غلط ہوسکتا ہے لیکن ہماری نیتوں میں فرق نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو ہم نے آئینی طریقے سے گھر بھیج دیا تھا۔ اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔ ہم نے سیاست داو پر لگاکر ریاست کو بچایا۔
مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ پر آنا بہترین معاشی پلان کی ضمانت ہے۔ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں ڈاکو راج ،تھانہ کورال کی حدود گلبرگ انٹر چینج کے قریب کامیاب ڈکیتی کی واردات