اہم خبریں

چھ ماہ میں پٹرولیم لیوی وصولی میں 76 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی ( اے بی این نیوز )حکومت نے رواں مالی سال 6 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنا ٹیکس وصول کیا۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں ٹیکس وصولی میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے لیوی وصولی میں 76 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہواہے ،گزشتہ مالی سال 473 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوا تھا۔
وزارت خزانہ نےمزید کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 60 روپے،ڈیزل پر بھی لیوی 60 روپے وصول کررہی ہے، ماہرین کے مطابق بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 10 روپے اضافے سے 70 روپے کردیا گیا ہے ،حکومت نے ابھی تک چھ ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام پر 10 روپے فی لیٹر کا بوجھ منتقل نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: لاہورہائیکورٹ کے 9 نامزد ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

متعلقہ خبریں