لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے نو نامزد ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے لان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب حلف برداری میں پرنسپل نشست پر موجود ججز ، لاء افسران اور عدالتی عملہ نے شرکت کی ۔ تقریب حلف برداری میں بار عہدیداران اور ججز کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد ججز کی تعداد 34 سے بڑھ کر 43 ہوگئی ۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل ہیں ۔
جسٹس سردار اکبرعلی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے حلف اٹھایا ۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس محمد جواد ظفرنے بھی حلف اٹھالیا ۔جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود نے بھی حلف اٹھا لیا ۔ عدالت عالیہ لاہور کو ابھی بھی سترہ ججز کی کمی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: وکلاء کی ہڑتال،اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،کئی مقامات پر سڑکیں بند