اہم خبریں

پنجاب کی نگراں کابینہ کا تنخواہیں اور رہائش نہ لینے کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا اولین فریضہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کرانا ہے، کوئی وزیر تنخواہ اور رہائش گاہ نہیں لے گا،آزاد اور شفاف عام انتخابات کرائے جائیں گے۔لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران عامر میر نے کہا کہ عوام کی فلاح اور ریلیف کے لئے قلیل المدتی پروگرام شروع کئے جائیں گے، پنجاب کے پاس 14 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے، فلور ملوں کو 26 ہزار ٹن گندم روزانہ فراہم کی جارہی ہے۔نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لئے ہر اقدام کریں گے،کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائےگا، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کھلی کچہریاں کریں گے، پولیس شہدا کے ورثا کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں