اہم خبریں

آج بروزپیر 10فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم شمال مغربی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، اسکردو، گوپس منفی06 ، بگروٹ، ہنزہ،پاڑہ چنار منفی 03، کالام منفی 02،کاکول، راولاکوٹ اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

پیر(رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے50 تارکیں وطن کی لاشیں برآمد

متعلقہ خبریں