میرعلی ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسزکےخیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں2آپریشز،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں میں مجموعی طورپر7خوارج جہنم واصل۔
فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں8اور9فروری کوعمل میں لائی گئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کےدوران3خارجی ہلاک،2زخمی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں آپریشن،4خارجی ہلاک،3زخمی ہو گئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکےپی میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک باردہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔
خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔
خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے قوم یکسو ہے۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کو سراہتی ہے۔
مزید پڑھیں :غر یبوں کے لیے علاج مزید مہنگا ، ادویات کی قیمتیں آسمان پر، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں ہو شربا اضافہ