نئی دہلی ( نیوز ڈیسک )نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی الیکشن میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی، وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشتیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان،سعودی عرب کا سخت ردعمل