اہم خبریں

کل کون کون سے علاقوں میں بجلی بند رہےگی؟ شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی ( اے بی این نیوز )کے الیکٹرک نے مینٹیننس کے کام کے باعث 9 فروری کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، ولیکا گرڈ اسٹیشن پر مینٹیننس کا کام کیا جائے گا، جس کی مدت 7 گھنٹے ہوگی۔

ترجمان کے مطابق، گرڈ اسٹیشن پر کام صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس دوران حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کے نتیجے میں غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، تاہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل، اور کال سینٹر 118 کو 24/7 دستیاب رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں