اہم خبریں

28 بوتل بند پانی کے برانڈز انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار، پی سی آر ڈبلیو آر کی رپورٹ میں نام بھی سامنے آ گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے 28 مختلف برانڈز کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق، پاکستان کے مختلف شہروں سے 176 پانی کے نمونے جمع کیے گئے تھے، جن کا تجزیہ پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے معیار سے کیا گیا۔ نتیجتاً 28 برانڈز کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

جن برانڈز کو غیر محفوظ قرار دیا گیا، ان میں میراں ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیوز، آبِ دبئی، الٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو، مور پلس اور دیگر شامل ہیں، جن میں سوڈیم، آرسینک، اور پوٹاشیئم کی غیر معمولی مقدار پائی گئی۔ مزید برآں، کئی برانڈز جیسے ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، اور دیگر کو پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی کے سبب غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

مداحوں کیلئے بر ی خبر ،معروف پاکستانی اداکارہ کینسر میں مبتلا، تصاویر منظر عام پر

متعلقہ خبریں