معروف پاکستانی اداکارہ انجلین ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور سر منڈوانے کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ کیموتھراپی کے علاج سے گزر رہی ہیں۔ انجلین ملک نے بتایا کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جیولری برانڈ کا آغاز بھی کر چکی ہیں۔
تصویر میں وہ اپنی جیولری دکھا رہی ہیں جس میں ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار شامل ہیں۔ انجلین کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز کی شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔