راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی ۔
جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے،
مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائےتو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب