دتہ خیل ( نیوز ڈیسک )شمالی وزیرستان مین فورسز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز سے مقابل میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی۔
پاک فوج کے ترجمان علاقے کا کہنا ہے کہ دستاویزی ثبوت کے مطابق لقمان افغانستان کے ضلع سپیرا، صوبہ خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد کی لاش کی حوالگی کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ثبوت ہیں کہ افغان شہری پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی زمین پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان