اہم خبریں

بنوں میں پولیس چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ،2اہلکار شہید

بنوں ( نیوز ڈیسک ) بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) بنوں منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری تھی۔یہ حملہ بدھ کو بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد ہوا جسے پسپا کر دیا گیا۔

عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے صبح تقریباً 12.30 بجے پولیس اسٹیشن پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ کثیر جہتی تھا جس کا مقصد تھانے کی عمارت پر قبضہ کرنا تھا لیکن وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے موثر جوابی کارروائی کی اور حملہ آوروں کو وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 خوارج ہلاک

متعلقہ خبریں