اہم خبریں

صوابی جلسےمیں پنجاب کےکارکنان بڑی تعدادمیں شریک ہوں گے،جنیداکبر

پشاور ( اے بی این نیوز    ) جنیداکبر نے کہا ہے کہ 8فروری یوم سیاہ کوصوابی میں خیبرپختونخواکی تاریخ کابڑاجلسہ ہوگا۔ کارکنان کی گرفتاریاں،چادرچاردیواری کاتقدس پامال کیاجارہاہے۔
پنجاب کےارکان،کارکنان پرجتنی ایف آئی آرزہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
خیبرپختونخواکےکارکنان کواٹک پل تک روکنےوالاکوئی نہیں ہوتا۔ انتظامیہ نےپی ٹی آئی کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت نہیں دی۔ صوابی جلسےمیں پنجاب کےکارکنان بڑی تعدادمیں شریک ہوں گے۔
ہمیں رو کنےکیلئےپنجاب میں دفعہ144نافذکردی گئی۔ جمہوریت میں اس طرح ہونابدقسمتی ہے۔ؕ پنجاب کےکارکنان گھرسےبھی باہرنکلتےہیں توگرفتارہوجاتےہیں۔
علی امین گنڈاپورسےبانی ناراض ہوتےتووزارت سےہٹاتے۔
علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ ہیں پارٹی صدارت کی ان کوضرورت نہیں تھی۔ علی امین گنڈاپورسےبانی ناراض نہیں ہیں ورنہ وزیراعلیٰ نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں  :کل 8 فروری،پی ٹی آئی کا یوم سیاہ،صوابی میں طاقت کا مظاہرہ،بڑا احتجاج ہو گا

متعلقہ خبریں