اہم خبریں

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل جرسی کا اعلان کردیا گیا،جانئے کیسی ہے

لاہور ( اے بی این نیوز    )پی سی بی نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے تزئین و آرائش والے قذافی اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب کے دوران آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل جرسی کا اعلان کردیا۔

تقریب کا انعقاد حال ہی میں نئے بنائے گئے اسٹیڈیم میں کیا گیا، جہاں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ شائقین کے پرجوش ہجوم کو نئی کٹ دکھائی۔ قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز کی نئی جرسی میں سجے ویڈیو کی رونمائی بھی ہوئی۔
جدید ڈیزائن والی، ہلکے سبز رنگ کی جرسی میں نمایاں طور پر مرکز میں لفظ “پاکستان” لکھا ہوا ہے۔ بائیں جانب سبز ہلال کا نشان لگایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف چیمپئن شپ کا نشان دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی ،کوئی یہ سمجھتا ہے میں معافی مانگوں گا تو یہ اس کی بھول ہے،فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں