اہم خبریں

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

لاہور ( اے بی این نیوز    )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144کا نفاذ امن وامان کے قیام،انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ کل پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ہے اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے یہ اقدام اٹھا یا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی ،کوئی یہ سمجھتا ہے میں معافی مانگوں گا تو یہ اس کی بھول ہے،فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں