الاسکا ( اے بی این نیوز ) امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ حکام طیارے کی تلاش کر رہے ہیں ۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے ۔
سیسنا کرافٹ انالکلیٹ سے نوم کی پرواز پر تھا۔
12 میل سمندر کے کنارے پر تھا جب اپنی پوزیشن کھو بیٹھا۔ عملہ آخری کوآرڈینیٹ تک پہنچنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
Unalakleet مغربی الاسکا کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً 690 ہے۔ یہ Nome کے جنوب مشرق میں تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) اور اینکریج سے 395 میل (640 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 8 دنوں میں امریکا میں ہونے والا تیسرا بڑا فضائی حادثہ ہے۔ 29 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی کے قریب کمرشل جیٹ اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 31 جنوری کو فلاڈیلفیا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 مسافر اور ایک شخص زمین پر گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔
بیرنگ ایئر کے طیارے نے جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر انالکلیٹ سے اڑان بھری اور تقریباً ایک گھنٹے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بیرنگ ایئر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن نے کہا کہ جب طیارے سے رابطہ منقطع ہوا تو وہ سمندر سے 12 میل (19 کلومیٹر) اوپر تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ اور دیگر ریسکیو ادارے طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ڈیوڈ اولسن نے مزید کہا کہ بیئرنگ ایئر کی ٹیم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری، چاروں صوبوں میں زرعی آمدن کے حوالے سے بڑا اقدام