اہم خبریں

نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ نوازشریف کاارکان اسمبلی سے ملا قات میں اظہا ر خیال۔ کہا معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔

پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں۔ اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ارکان اسمبلی کی پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین۔ مریم نواز نے کہا قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری قوت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ پاکستان کو ترقی مسلم لیگ ن ہی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری، چاروں صوبوں میں زرعی آمدن کے حوالے سے بڑا اقدام

متعلقہ خبریں