ٹیکسلا ( نیوز ڈیسک )ٹیکسلا کی عدالت نے شادی شدہ چچا زاد بہن سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو تاحیات قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، اشتیاق نے اپنی کزن کو بلیک میل کرکے رقم اور زیورات بھی بٹورے تھے۔
اینٹی ریپ اسپیشل کورٹ کے جج باسط علیم نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے اشتیاق کو زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیدیا۔عدالت نے مجرم کو تاحیات قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، خاتون کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرنے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ خاتون سے ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
مجرم اشتیاق پر الزام تھا کہ وہ علاج کی غرض سے اپنی چچا زاد کے گھر رہنے آیا، مجرم نے اپنی شادی شدہ کزن سے زیادتی کی اور بلیک میل کرکے رقم اور طلائی زیورات بٹورتا رہا، واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کیوی کپتان کو کن 2 کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے ،پریس کانفرنس میں بتادیا