اہم خبریں

کیوی کپتان کو کن 2 کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے ،پریس کانفرنس میں بتادیا

لاہور ( نیوز ڈیسک )نیوی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنرنے کہا ہے کہ پاکستان سے آخری مرتبہ بنگلور میں کھیلے، یہاں کی کنڈیشنزمختلف ہیں،ٹم ساودی اور ٹرینٹ بولڈ کو ہم مس کریں گے، دونوں کھلاڑیوں نے بہت عرصے تک نیوزی لینڈ کیلئے کھیلا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنرنے کہاکہ اچھی تیاری کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،چیمپئنزٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے،چیمپئنزٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں،کین ولیمسن ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں، ان کی ٹیم کیلئے خدمات ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ٹیم ہے،امید ہے اچھی سیریزکھیلنے کو ملے گی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 5 روپے کلو مہنگی

متعلقہ خبریں