مظفر گڑھ ( نیوز ڈیسک )مظفرگڑھ میں ظالم باپ کی اپنے معصوم بچے کو پھانسی پر چڑھا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق سفاک شخص نے 4 سالہ بیٹے کے گلے میں رسی ڈال کر درخت سے لٹکا دیا، پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں سنگدل باپ نے 4 سالہ بچے کے گلے میں رسی ڈال کر درخت پر پھانسی دینے کی کوشش کی۔بچے کی چیخ و پکار سن کر گشت پر موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 4 سالہ معصوم واسع کو پولیس نے باغ سے ریسکیو کرلیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معصوم بچے کے گلے میں رسی سے نشان نیلگوں پڑ گئے، پولیس نے اپنی مدعیت میں ظالم باپ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔شہریوں کی کثیر تعداد نے تھانے پہنچ کر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس ٹیم کو فوری ریسپانس اور ملزم کی فوری گرفتاری پر شاباش دی۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ،9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے